WELCOME TO OUR BLOG !

We are honored that you are visiting our Blog. Being a religio Political organization, we are always striving to find new ways to get our message out to current and prospective members. This Blog allows us to reach people we may never have been able to contact before. Please use this Blog and our Website to access the information you need about the Organization and as a resource for broadening your faith. We look forward to hearing from you.

Jammu & Kashmir Ittihadul Muslimeen, JKIM (meaning 'Unity of Muslims') is a Muslim political party in (Indian held) Jammu & Kashmir founded in 1962 by Maulana Abbas Ansari to provide to the people of Jammu and Kashmir a viable, democratic and broad based political platform that would reflect their true will and aspirations and endeavor to realize the vision of a peaceful and prosperous future for the people of the State. JKIM is the first and largest political party of the Shiite community of Kashmir which works for the political, Social and economic welfare of the Muslims of Kashmir and demanded a UN supervised plebiscite in accordance with the UN resolutions of 1948 - 49.

Wednesday, November 17, 2010

عید قربان خود میں صبر و استقامت اور ایثار و فداکاری کا جذبہ پیدا کرنے کی تعلیم دیتی ہے


جامع مسجد سجادیہ میں مولانا عباس انصاری کی پیشوائی میں نماز عید پڑھی گئی

سرینگر: عید الاضحیٰ کے مقدس اور متبرک موقعہ پر آج وادی کے طول و عرض میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے اہتمام سے نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مسجد جامع سجادیہ ، چھتہ بل سرینگر، امام باڑہ غازی در آرم پورہ پٹن، مسجد باب المراد میرگنڈ، امام باڑہ گنڈ خواجہ قاسم، امام باڑہ کاوہ پورہ، سمبل، جامع مسجد سیدہ پورہ، سوپور قابل ذکر ہیں۔ سب سے بڑا اجتماع مسجد جامع سجادیہ ، چھتہ بل سرینگر میں منعقد ہوا جہاں نماز عید کی تقریب کی پیشوائی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین اور جموں کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری نے کی۔ اس موقعہ پر خطبہ نماز میں مولانا عباس انصاری نے مسلمانان عالم خصوصاً کشمیری عوام کو عید سعید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید قربان ہمیں صبر و استقامت اور ایثار و فداکاری کا جذبہ خود میں پیدا کرنے کی تعلیم دیتی ہے اور اپنے معبود کی راہ میں اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا درس فراہم کرتی ہے۔ مولانا عباس انصاری نے فلسفہ عید قربان بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انفرادی سطح پر ہر ایک کو امتحان سے گزرنا پڑتا ہے اسی طرح قوموں کی اجتماعی حیات میں بھی امتحانات اور آزمایشات کے ذریعے مختلف نشیب و فراز پیدا ہوتے ہیں اور کشمیری عوام بھی اپنی اجتماعی زندگی میں جن امتحانوں سے گزر رہے ہیں ان میں سرخرو اور کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم متحد ہوکر ان مقاصد اور اہداف کی تکمیل کے لئے کام کریں جن کے لئے ہم نے گزشتہ ساٹھ برسوں میں انگنت قربانیاں دی ہیں۔

مولانا عباس انصاری نے اپنے خطبہ نماز میں اس بات پر تاکید کی کہ ہمیں موجودہ حالات میں عید کو سادگی سے منانا چاہئے اور عید کی خوشیوں میں ان غریبوں، یتیموں اور بیواوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جو موجودہ نامساعد حالات کی وجہ سے مشکلات میں مبتلا ہوئے ہیں۔ مولانا عباس انصاری نے عید الاضحی مے مقدس موقعہ پر حریت قائدین خصوصاً میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی بلا جواز نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے دینی معاملات میں بیجا مداخلت قرار دیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ایسے دین مخالف اقدامات سے پرہیز کرے ورنہ اس کے جو بھی نتائج برآمد ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوگی۔

No comments:

Post a Comment